13 مئی 2015 - 04:25
سعودی عرب کے اعلان جنگ بندی میں شکوک و شبہات

یمن میں سعودی عرب کی پانچ روزہ جنگ بندی شروع ہوگئی ہے تاہم اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے پانچ روزہ جنگ بندی ایسے عالم میں شروع ہوئی ہے کہ ریاض نے دو ہفتے پہلے بھی مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ پھر شروع کردیا تھا- موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن میں منگل کی رات سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے- یمن پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے ترجمان احمد العسیری نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ ریاض، بقول ان کے اس انسان دوستانہ جنگ بندی کی پابندی کرے گا- یمن کے طبی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی صنعا کے نقم علاقے میں سعودی فوج کے فضائی حملوں میں نوے عام شہری شہید اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوگـئے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کی رات صوبہ حجہ کے عبس علاقے میں یمن کی مرکزی جیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ قیدی مارے گئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲